بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کامشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ،ملک بھرسے جیالوں کواسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تفتیش کے لئے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، نیب کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے لیے سوالنامہ تیارکرلیا گیا ہے۔

نیب میں پیشی پر بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی پی صوبائی صدر ہمایوں خان کا کہنا ہے کل کےپی کے تمام اضلاع کےپریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا، شیخ رشید کی بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت شیخ رشید کے بیان پرکارروائی کرے۔

دوسری جانب زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی کے مرکزی رہنما اور وکلا ٹیم کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے آج کراچی سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا آصف زرداری کو تفتیش کے لئے نیب میں پیش ہونے کا حکم

یاد رہے سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں طلبی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا، نیب کوگرفتار کرنے سے بھی روکاجائے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور آصف زرداری کو تفتیش کے لئے نیب میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

خیال  رہے نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو کل پارک لین کرپشن معاملے پرطلب کررکھاہے، نیب کا مؤقف ہے دونوں باپ بیٹے پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے پچیس پچیس فیصد شیئر ہولڈرز ہیں۔

واضح رہے چئیرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں