جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔


مزید پڑھیں : ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہید بی بی نےخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے5 فروری کویوم کشمیر قراردیا، شہید بی بی نےہی پہلی بارپارلیمان کی کشمیر کمیٹی قائم کی، عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کوسرگرم ،فعال بنائیں گے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے 70سال سے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں نے جدوجہد کے دوران ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں