اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے معاون خصوصی زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اطلاعات ہیں زلفی بخاری کا طیارہ پاکستان سے اسرائیل گیا تھا ، حکومت فلائٹ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے۔
وزارت خارجہ نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کرتے ہوئے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا کہ اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا گیا جبکہ ترجمان زلفی بخاری بھی اس رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا اسرائیل پرپاکستان کےاصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل نہیں گیا، مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار کہہ رہے ہیں کہ میں اسرائیل گیا اور یہ اسرائیلی ذرائع نے بتایا جبکہ اسرائیلی اخبار دورے کی خبر کا ایک پاکستانی ذریعے سے بتا رہے ہیں ، خود حیرت میں ہوں یہ پاکستان کا کون سا خیالی ذریعہ ہے۔ بظاہر تو صرف میں ہی اس پورے معاملے سے باہر ہو۔
DIDNOT go to Israel.
Funny bit is Pakistani paper says I went to Israel based on "Israeli news source” & Israeli paper says I went to Israel based on a “Pakistani source”-wonder who this imaginative Pakistani source is🤔Apparently, I’m the only one who was kept out of the loop. https://t.co/bcRO3osWMk
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 28, 2021