اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اے پی سی: بلاول بھٹو کا حکومت مخالف تحریک چلانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آج اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اکثریتی جماعتوں نے اتفاق کیا تاہم پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تا حال حمایت نہیں کی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس میں اکثریتی جماعتوں کے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق کے باوجود تا حال اس کی حمایت نہیں کی ہے۔

دوسری طرف دیگر جماعتیں بلاول بھٹو کو حکومت مخالف تحریک کے لیے قائل کرنے کی کوششوں میں لگی رہیں۔

- Advertisement -

ذرایع نے بتایا کہ اے پی سی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانےکی تجویز بھی سامنے آئی، اور کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے طریقۂ کار پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: اے پی سی اعلامیہ

ذرایع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں کہا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا مستعفیٰ ہو سکتے ہیں۔

ادھر اے پی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اب تک کیے جانے والے فیصلوں سے واضح ہو گیا ہے کہ صورت حال قابو میں نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس صورت حال میں ضروری ہو گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں