بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلاول ہمیں گائیڈ کریں، ان کی بات کو اہمیت دیں گے، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہا کہ بلاول اپنی تشویش مجھے بھیجیں، آخر وہ چاہتے کیا ہیں؟ بلاول ہمیں گائیڈ کریں، ہم ان کی بات کو اہمیت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایک بیان دیا کہ میں نے ان کے والد اور شہباز شریف سے بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو خط لکھا کہ یہ خط وزیر خارجہ کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں، وزیر اعظم کی اجازت سے لکھ رہا ہوں نیب پر مل بیٹھیں، بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شہباز شریف نہیں آنا چاہتے تو ملکی مستقبل محفوظ بنانے کےلیے میں آنے کو تیار ہوں، میں پھر دعوت دیتا ہوں آئیں ملکر بیٹھیں تجاویز دیں۔

[bs-quote quote=”ہم میں اپنی اقلیتوں کا دفاع کرنے کا حوصلہ ہے، ہندو کمیونٹی سے اگر زیادتی ہوئی ہے تو انکا دفاع کریں گے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نواز سے الائنس کا فیصلہ کرلیا تو یہ انکا سیاسی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نظریاتی کارکن ہیں ان کی بات بھی سن لیں، اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ ن لیگ کی قربت سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا۔

اندرون سندھ میں ہندو لڑکیوں کے اغواء کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم میں اپنی اقلیتوں کا دفاع کرنے کا حوصلہ ہے، کسی اقلیت کے ساتھ زیادتی ہوگی ہم اسکا ساتھ دیں گے، ہندو کمیونٹی سے اگر زیادتی ہوئی ہے تو ہم دفاع کریں گے۔

مزید پڑھیں : بھارت سفارت کاری سے پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھاکہ پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی تھی آگے بھی دے گا، جارحیت کی گئی تو پہلے بھی دفاع کیا آگے بھی کریں گے۔

بھارت کا مؤقف ہے کہ آئیے مل کر غربت کا خاتمہ کریں، 26 جولائی کو عمران خان کا بھی یہی پیغام تھا آؤ مل بیٹھ کر مسئلے حل کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا، جارحیت کی گئی تو پہلے بھی دفاع کیا آگے بھی کریں گے، بھارت بہت سے معاملات کو سیکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں