کراچی: پی ٹی آئی سینئر رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل بلاول نے خود ہی اعتراف کیا عمران خان کوہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینئر رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیا بلاول کبھی ہوش میں ہوتا ہے؟ کل خودہی اعتراف کیا عمران خان کوہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے مقامی سہولت کاروں سےملکرہی غیر ملکی فنڈڈ سازشیں کامیاب ہوتی ہیں، کیا الیکشن کمیشن اس بدتمیز بچے کے اعتراف جرم پر کوئی نوٹس لے گی؟
کیا بلاول کبھی ہوش میں ہوتا ہے؟
کل خود ہی اعتراف کر لیا کہ @ImranKhanPTI کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی گئی۔
دنیا جانتی ہے مقامی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر ہی غیر ملکی فنڈڈ سازشیں کامیاب ہوتی ہیں!
کیا ECP اس بدتمیز بچے کے اعترافِ جرم پر کوئی نوٹس لے گی؟
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 16, 2022
یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ بلاول ہاؤس نے سازش کی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد میں فیصلے لیں تو ان مسائل سے نکل سکتے ہیں، عمران خان نے جو نقصان پہنچایا ہمیں ان مسائل کا حل نکالنا ہے۔