کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کے ترجمان جمیل سومرو نے کہا ہے کہ خان صاحب کو سندھ کے ناکام دورے نے بوکھلاہٹ کا شکار بنا دیا ہے۔
یہ بات انہوں نےبلاول ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی ،انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ایک پیر کو ساتھ لے کر مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ہوتی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ چاچا عمران خان سیاست اور عقل، عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے لوگ عمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے،جبکہ چاچا عمران خان ریٹائرمنٹ کی عمر بھی گزار چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر بھرپور ناشتے کے بعد اوور ایٹنگ کا شاخسانہ تھی اور کچھ نہیں۔