پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بلدیاتی الیکشن میں پی پی کی برتری پر بلاول بھٹو کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآبادکے عوام جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کیا، میں عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے، کراچی میں پی پی پی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے، کراچی، حیدرآباد کی ترقی کے لئے سیاسی اکائیوں کا ملکر خوشحالی کی وجہ بنے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں منتخب کر کے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی، حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول بھی کھول دیا، امیدواروں کی ذمہ داری ہے کہ  وہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں