جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے ، جس کے بعد پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور پی پی بیک ڈور رابطے کام آ گئے اور پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ، چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان میں آج ملاقات کا وقت طے ہوگیا ، دونوں رہنماؤں کےدریان آج سہ پہر ملاقات ہو گی۔

- Advertisement -

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پربات ہوگی اور ملک میں مہنگائی کےبعدپیدا صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم سے ہم الگ ہونا نہیں چاہتے تھے، ہمارا ایک مشورہ تھا کہ ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں ، ہمارامشورہ تھا بعد میں استعفے دینا پڑے تو دے دیں گے۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ہماری یہ بات نہیں مانی گئی تھی ہم الگ ہوگئے، استعفے اور لانگ مارچ کاکہنےوالی جماعتوں نےآج تک نہیں دیا، کیا ان لوگوں نےوہی کیا جو پیپلزپارٹی کہہ رہی تھی، ہماری ضد نہیں ، فیصلے اتفاق رائے سےہو ں توہم شامل ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں