کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے اگلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ایک مثبت تجویز ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا. چیئرمین پیپلزپارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ اگلا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اچھی تجویز ہے، پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پر مشاورت کروں گا۔
انھوں نے لکھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی اور اس کے لیے قربانیاں دی ہیں، اختیارات کی منتقلی سے سی پیک تک پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی ہے۔ اختیارات کی منتقلی سے سی پیک تک بلوچستان پیپلزپارٹی کی ترجیح رہا ہے.
مبارک ہو، پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنے گا:عمران خان
واضح رہے کہ اس وقت چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے. تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے. گو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک سے زائد بار نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے، البتہ اب تک تصور واضح نہیں.
#PPP has always fought, sacrificed and delivered on empowering the federation. From devolution to #CEPEC we’ve prioritized Balochistan. Chairman senate from Balochistan sounds like a good idea. Will consult with my party and allies on names for Chairman & deputy. #SenateElections
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 10, 2018
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنی تیرہ نشستیں بلوچستان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے. پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اگلا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہوگا.
چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات
اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو نے نے کہا تھا کہ اب ہم پی پی اوردیگرجماعتوں سےووٹ مانگنےکی پوزیشن میں آگئے ہیں. پریس کانفرنس نے عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کے ٹویٹ کو سراہتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا تھا.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔