ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو وزیر دفاع کے بیان کا دفاع کرنا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

میونخ : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیردفاع کے بیان پر کہا کہ خواجہ آصف نے بیان سیاسی تناظر میں دیا ، حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا دفاع کرنا پڑگیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی بدحالی کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، امید ہے کہ پاکستان جلد معاشی اور دیگر بحرانوں سے نکل آئے گا۔

وزیردفاع کے بیان سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خیال میں میرے وزیر دفاع ایک سیاسی بیٹھک میں سیاسی تناظر میں بات کر رہے تھے وہ ان مشکل معاشی طوفان کا ذکر کر رہے تھے، جن سے ہم ابھی گزر رہے ہیں وہ تکنیکی حوالے سے بات نہیں کر رہے تھے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے بیان سیاسی تناظر میں دیا، حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، یہ انتہائی مشکل دور ہے ایسے میں آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنےچیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد دہشت گردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ، گزشتہ حکومت نے دہشت گردوں سےغیر مشروط مذاکرات کیے، افغانستان میں دہشتگردی سے نمٹنے تک شدید خطرےمیں رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں