منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ہم سے کون رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ، ہم سے کون رابطے میں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی سے کوئی خطرہ نہیں ہے تو اتنے وزیر سندھ دورے پر کیوں بھیجے، ہم سے خطرہ نہیں ہےتوہماری ریلی روکنے کی کوشش کیوں کی گئی، خطرہ نہیں ہے تو پیٹرول اوربجلی قیمتوں کوکم کیوں کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی، عدم اعتماد لائیں گے اور پارلیمان میں عمران خان کوشکست دیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا میں اور آصف زرداری اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھا سکتے، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، کون ہم سےرابطےمیں ہے، مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، ہر آنے والا دن حکومت کے لئے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار حکومت پر حملے کرتے رہیں گے اور حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا تھا کہ ہارجیت اللہ کےہاتھ میں ہے، سب کو نظر آئے گا کون عوام کے معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہا ہے،بلاول

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اورخارجہ پالیسی کاحل عمران کےجانےمیں ہے، تحریک عدم اعتمادپرکام جاری ہے،ہم کافی وقت سےکام کررہے ہیں، یوسف رضاگیلانی کو کامیاب کراکرعمران خان کو شکست دی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ہمارامطالبہ نئےانتخابات ہیں، پی ٹی آئی وہ واحدپارٹی ہےجوحکومت میں ہوتےہوئے تحریک چلارہی ہے، تحریکیں تواپوزیشن چلاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں