آکسفورڈ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
آکسفورڈیونیورسٹی یونین کے تحت شہید بےنظیربھٹو میموریل لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے، پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئےحق بجانب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کیلئے بےنظیر بھٹو کی کاوشیں قابل قدر ہیں، میری والدہ بےنظیر بھٹو 16 برس کی عمر میں آکسفورڈ پڑھائی کیلئے آئیں۔
بلاول بھٹو کی امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بےنظیر بھٹو 25 برس کی عمر میں پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے گئیں، بےنظیر غیرمعمولی خاتون تھیں۔
والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا اسی لئے کہتا ہوں جمہوریت بہترین انتقام ہے، خواتین پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، بےنظیر نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کیلئے راستہ فراہم کیا۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں، بےنظیربھٹوکوحملوں میں نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔
بلاول زرداری نے کہا کہ بےنظیر بھٹو خوفزدہ ہوئے بغیر سیاست میں حصہ لیتی رہیں، ان کی زندگی پاکستان کا کل بہتر بنانے کیلئے وقف ہوئی، بےنظیر بھٹو تمام ترمخالفت کے باوجود پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے سرگرم رہیں۔
پاکستان چین اور امریکا میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو