بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا49 واں یوم تاسیس،بلاول بھٹولاہور پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے49ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔ان کی لاہور آمد پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پرپیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

پیپلزپارٹی پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئےجیالوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وطن واپسی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لیے دبئی سے لاہور آئے ہیں اورلاہور میں آج سے اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں