جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنے کیلئے ہر کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام نےکٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنےکیلئے کوشش کریں گے، ملک کادورہ کریں گے اور نیازی کاجھوٹ بےنقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نواب شاہ کاجلسہ عومی رابطہ مہم کا آغاز تھا، شکرگزارہوں جو گرمی کےباجوداتنی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے، انشااللہ آئندہ اسٹاپ پوٹوہارپنجاب ہے، حکومت کوجمہوریت،معیشت اورانسانی حقوق کو پامال کرنے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا عوام نےکٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنےکیلئے کوشش کریں گے، ملک کادورہ کرینگےاور نیازی کاجھوٹ بےنقاب کریں گے، پیغام اسلام آبادتک پہنچائیں گے،نہ کھپے نیاپاکستان نہ کھپے۔

یاد رہے گذشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر نوابشاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا احتساب کے نام پر ملک میں ڈھونگ رچایا جارہا ہے اور 18ویں ترمیم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ حکومت صوبوں کےاختیارات چھینناچاہتی ہے، آصف زرداری کاجرم یہ ہے کہ اس نے صوبوں کو حقوق دیئے، اگر عوام کو حقوق دینا جرم ہے تو یہ جرم ہم باربار کرتے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب تم ظلم اتنا ہی کرو جتنا خود برداشت کرسکتے ہو، خان صاحب دعا کریں تمہارے بعد آصف زرداری کی حکومت آئے لیکن آصف زرداری کسی سے انتقام نہیں لیتا اور اگر ن لیگ کی حکومت آئی تو تمہارے گھر میں بھی عورتیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں