بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سابق امریکی خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید یاد آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیلری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو ٹیکسٹ میسج کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں۔

ہیلری نے بلاول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ بلاول وہ کامیابی حاصل کرلیں گے، جو ان کی والدہ حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ہیلری کلنٹن کو جواب میں کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے ایسے حوصلہ افزا الفاظ سن کر خوشی ہوئی، میں نے آپ کے جذبات بلاول بھٹو تک پہنچا دیئے ہیں اور بلاول سابق امریکی خاتون اول کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بہت خوش ہیں۔

گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آپ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی دوست رہی ہیں اور ہم آپ کو بہت جلد بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور دعا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیرکے شہر میرپور تک اپنا پہلا روڈ شو کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں