تازہ ترین

صرف میں نہیں بھارتی بھی مودی کو گجرات کا قصائی کہتے ہیں، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو گجرات کے قصائی کا لقب میں نے نہیں خود بھارتیوں نے دیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ واشنگٹن میں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جہاں دیگر عالمی اور ملکی ایشوز پر گفتگو کی گئی۔

دوران انٹرویو میزبان نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھارتی وزیر اعظم کو گجرات کا قصائی کہنے پر افسوس ہے؟

اس سوال پر وزیر خارجہ نے برجستہ جواب دیا جی نہیں مجھے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر کوئی افسوس نہیں۔ مودی کو گجرات کے قصائی کا لقب میں نے نہیں دیا بلکہ گجرات فسادات کے بعد وہاں کے عوام نے اس کو یہ نام دیا تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مودی کے بیان کو میں نے ذاتی بے عزتی کے طور پر لیا ہے۔ میرے ملک کو اسامہ بن لادن سے منسوب کیا گیا جو پاکستان کا شہری نہیں تھا۔ کیا بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ملک میں انتہا پسندی ہے؟ جب کہ وہاں ہندو توا کی پیرو کار آر ایس ایس سے وابستہ بی جے پی کی حکومت ہے۔ کیا بھارت مانتا ہے کہ اس کے ملک میں انتہا پسندی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرتی ہے۔ بھارتی حکومت دنیا کو اسلامو فوبیا کی فیڈنگ کر کے میرے ملک کو نشانہ بناتی ہے۔

Comments

- Advertisement -