ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی پیکج میں شامل پہلا منصوبہ مکمل، بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج کورنگی میں ابراہیم حیدری پر کراچی کے دوسرے پیپلز اسکوائر کا افتتاح کریں گے، ابراہیم حیدری کورنگی کو ملاح اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ذوالفقاربھٹوکی سالگرہ پرکورنگی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا تحفہ دیں گے ، کراچی پیکج میں شامل پہلا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے ، جس کا بلاول بھٹوآج افتتاح کریں گے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری میں کراچی کادوسراپیپلزاسکوائرمکمل ہوگیا ، ابراہیم حیدری کورنگی کوملاح اسکوائرکانام دیاگیاہے، ملاح پیپلزاسکوائرآج سےعوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔


ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ ماضی میں بلدیاتی حکومتوں نےاس مقام کونظراندازکیا ، 14اگست 2020کواولڈسٹی ایریامیں پہلے پیپلزاسکوائرکا افتتاح کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، تیسرے پیپلز اسکوائر کا افتتاح بہت جلد ملیر کھوکھرا پار میں کیا جائے گا۔ سندھ حکومت صوبے میں ترقیاتی کام کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں