کراچی : دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کی جانب سے آج بڑا اعلان متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دریائے سندھ سےمتنازع نہروں کی تعمیرکے معاملے پر آج وفاقی حکومت سے متعلق اہم اعلان کرینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، آصف زرداری نے بلاول کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔
اس کے ساتھ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر بھرپوراحتجاج کاآپشن زیرغورہے، بلاول بھٹو آج بھٹو کی برسی پر خطاب میں سیاسی اتحاد مشروط کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی سے وفاقی حکومت کا بیک ڈور رابطہ ہوا اور نہروں کے معاملے پر گفتگو ہوئی، موفاقی حکومت نے سی سی آئی اجلاس جلد بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق سی سی آئی اجلاس میں متنازع نہروں کانوٹیفکیشن واپس لے، وزیراعظم کو یہ منصوبہ ختم کرنا پڑے گا۔
پی پی نے واضح کیا کہ نہروں کا منصوبہ ختم کرنےکے علاوہ کوئی بات نہیں سنیں گے، پانی جینےمرنےکامعاملہ ہے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے نہریں نہ بنانے کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مراد علی شاہ نے کہا پیپلزپارٹی نہروں کےمعاملے پرہرقربانی دے سکتی ہے، ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی حمایت سے قائم ہے۔