اسلام آباد: امریکی صدارتی انتخاب پر جہاں دنیا بھر سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، وہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر مضحکہ انداز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے خلاف ’دھرنے میں شرکت‘ کرنے کا عندیہ دیا۔
امریکی صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہوچکی ہے۔ مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے اور ان کے اگلے امریکی صدر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
ٹرمپ کو برتری، امریکی شہریوں کا کینیڈا منتقل ہونے پر غور *
اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں امریکی انتخاب مرکز نگاہ ہیں وہیں پاکستانی بھی انتخاب کے نتائج کے شدت سے منتظر ہیں اور ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر اس صورتحال پر طنزیہ، مزاحیہ اور سنجیدہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، ’تو پھر دھرنا کب شروع ہونے جارہا ہے؟ مجھے بھی وہاں جانا چاہیئے‘۔
So when does the dharna start? I need to get my ticket… NayaAmerika? #USElection2016 #LoveTrumpsHate #HillaryUS
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 9, 2016
اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’زندہ ہے سیکس ازم (صنفی تفریق) زندہ ہے۔ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہم وہی حاصل کرتے ہیں جس کے مستحق ہوتے ہیں‘۔
Zinda hain, sexism, zinda hain. USA #Trumped ? #HillaryUS! #Islam teaches us; pray we get what we deserve. #LoveTrumpsHate
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 9, 2016
یہاں صنفی تفریق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ شاید امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایک عورت کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔
ہمارے لیے ڈیمو کریٹس نہیں ری پبلکن موزوں ہے، مشرف *
واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اگر انتخابات کا نتیجہ ان کے خلاف آیا تو وہ ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے جس کے بعد دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس صورتحال کو پاکستانی انتخابات سے تشبیہ دینی شروع کردی۔