اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نیب میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی آج نیب میں پیشی کے پیشن نظر انتظامیہ نے جیالوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیگر شہروں سے آنے والے جیالوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی کارکنوں کے اسلام آباد آنے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی قیادت نے کارکنوں کو صبح سویرے زرداری ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو جاری سمن میں کہا گیا کہ پارک لین کمپنی کی انکوائری میں صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔
پارک لین جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار ملزم زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا
خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔