تازہ ترین

بل گیٹس مسلسل چوتھی بار دنیا کے امیر ترین شخص ، ٹرمپ کی دولت میں کمی

نیویارک : مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ امریکی صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی دولت ایک بلین ڈالرز کم ہو گئی ہے۔

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی، ،جس کے مطابق آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا اور بل گیٹس اس فہرست میں مسلسل چار برسوں سے سرفہرست ہیں، انکی دولت 86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

billgatespost

 

گزشتہ 23 برسوں میں 18 واں موقع ہے جب بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویرن بفٹ

امیر کبیر افراد کی فہرست میں بل گیٹس کے بعد بزنس مین ویرن بفٹ دوسری امیر ترین شخصیت ہیں، ویرن بفٹ کے اثاثوں کی مالیت75.6 ارب ڈالر ہیں۔

warrenbuffetpost

جیف بیزوس

ایمزون کے سربراہ جیف بیزوس تیسرے نمبر پر ہیں، انکے اثاثوں کی مالیت 72.8 ارب ڈالر ہے، گزشتہ سال جیف بیزوس پانچویں نمبر پر تھے ، انکے اثاثوں کی مالیت 45.2 ارب ڈالر تھی۔

jeffbezospost

امانکیو اورٹیگا

ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اورٹیگا گزشتہ سال دوسرے نمبر پر تھے مگر اس سال وہ 71.3 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے پر جا گرے ہیں۔

amancioortegapost

مارک زکربرگ

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 56 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔

markzuckerbergpost

کارلوس اسلیم ہیلو

میکسیکو ٹیلی کمیونیکیشنز کے چیئرمین کارلوس اسلیم ہیلو گزشتہ سال 50 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھے مگر اس سال چھٹے نمبر پر آگئے ، انکے اثاثوں کی مالیت 54 .5 ارب ڈالر رہی۔

carlosslimmm

فوربس میگزین کی فہرست کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ بھی نہیں رہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت کا بیشتر حصہ نیویارک میں انکی پراپرٹی ہے، انکے صدر بننے کے بعد امریکہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انکو نقصان ہورہا ہے۔

 

trumppost

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں کس قدر کامیاب ہیں اسکا اندازہ تو اسی بات سے لگالیں کہ وہائٹ ہاوس میں آنے کے بعد سے وہ خود اب تک بیس کروڑ ڈالر کا نقصان کرچکے ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت ایک بلین ڈالرز کم ہو کر ساڑھے تین بلین ڈالرز رہ گئی۔

اس وقت دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 2043 ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 7.67 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ گزشتہ سال 1810 تھی اور یہ پہلی بار ہے کہ دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -