تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بل گیٹس نے دوبارہ سابقہ اہلیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

لندن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی، تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی.

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ میری مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہے لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ سال مئی میں عیلحدگی کا اعلان کیا تھا۔

رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -