دنیا کے امیرترین لوگوں میں سے اور اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے 99 فیصد دولت آئندہ 20 سالوں میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
دنیا کے ارب پتی اشخاص میں سے ایک بل گیٹس نے کہا کہ وہ اگلی دو دہائیوں میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کردیں گے، وہ گیٹس فاؤنڈیشن کو 2045 تک یہ تمام فنڈز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ساتھ ہیں انھوں نے ایلون مسک پر بھی تنقید کی ہے۔
جمعرات کو شائع بیان میں بل گیٹس نے ایک اور ارب پتی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک پر سختی سے تنقید کی کہ وہ غریب ممالک میں خوراک اور طبی امداد جیسی ضروری چیزوں کے لیے امریکی فنڈز میں کمی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ "دنیا کے امیر ترین آدمی کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو مارنے کی تصویر کوئی خوبصورت نہیں ہے۔”
گیٹس جن کی موجودہ دولت کا تخمینہ تقریباً 108 بلین ڈالرز ہے، وہ ایسی شخصیات میں شامل ہیں جو غریب ممالک میں طبی امداد اپنی انسان دوستی کےلیے مشہور ہیں۔
گزشتہ سالوں کے دوران بل گیٹس کہتے آئے ہیں کہ وہ اپنی زیادہ تر دولت امدادی کاموں میں دینے کے لیے پرعزم ہیں، وہ اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں ان کی فاؤنڈیشن 2045 تک مجموعی طور پر200 ارب ڈالرز خرچ کرے گی۔
بل گیٹس نے کہا کہ مجھے وسائل کو سنبھالنے کے لیے بہت سے فوری مسائل حل کرنے تاکہ لوگوں کی مدد کے لیے انھیں استعمال کیا جاسکے۔