تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بل گیٹس کی بیٹی کی شادی، نئی تصاویر کے چرچے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی صاحبزادی کی مصری مسلمان شہری کے ساتھ شادی اور ولیمے کی نئی تصاویر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جینیفر اور نائل نصر کی شادی کی تصویریں ان کے والد بل گیٹس نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیں اور اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔

مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس اور ان کی سابقہ بیوی میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر کیتھرین گیٹس نے مصر کے نائل نصر سے شادی کرلی ہے.

تصاویر میں جینیفر کو خوبصورت سفید گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے، جینیفر نے ولیمہ کی تقریب میں مشہور ڈیزائنر ویرا وانگ کا بنایا ہوا پوری آستین والا شاندار کڑھائی والا گاؤن پہنا تھا۔

میلنڈا گیٹس بھی شادی میں آئی تھیں۔ واضح رہے کہ ہیں کہ بل گیٹس اور میلنڈا اگست 2021 میں ہی علیحدہ ہوئے تھے۔

 جینیفر اور نائل نصر کی شادی کی تصویریں ان کے والد بل گیٹس نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیں اور اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔ (فوٹو ٹویٹر)

نایل نصر جینیفر بلگیٹس کے کالج سینئر اور دوست ہیں دونوں نے جنوری 2020 میں منگنی کرلی تھی، جینیفر اور نائل نصر کی شادی کے بعد نیویارک میں ایک ولیمہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں 300 کے قریب مہمان پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصرکے گھڑسوار نایل نصر سے اسلامی روایات کے مطابق شادی کی۔

 مائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس (Bill Gates) اور ان کی سابقہ ​​بیوی میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر کیتھرین گیٹس نے مصر کےنایل نصر سے شادی کرلی ہے۔ نایل نصر (Nayel Nassar) جینیفر بلگیٹس (Jennifer Gates) کے کالج سینئر اور بوائے فرینڈ ہے۔ دونوں نے جنوری 2020 میں منگنی کرلی تھی۔ جینیفر اور نائل نصر کی شادی کے بعد نیویارک میں ایک ولیمہ پارٹی بھی منعقد کی گئی جس میں 300 کے قریب مہمان پہنچے تھے۔ (فوٹو ٹویٹر)

ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں مسلم انداز میں منعقد ہوئی ہے اوراس پر 20 لاکھ ڈالرخرچ آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افسران نے ہفتہ کے روزنیویارک کے نواح میں اس شادی کی تقریب کے لیے دیہی علاقے کی سڑکیں بند کردیں اورسیکڑوں مہمانوں کو تقریب گاہ فارم تک ایس یووی گاڑیوں میں لے جاتے دیکھا گیا ہے، دلہن جینیفر کا ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر مالیت کا گھوڑوں کا یہ فارم ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔

 بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصرکے گھڑسوار نایل نصر سے اسلامی انداز میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں مسلم انداز میں منعقد ہوئی ہے اوراس پر 20 لاکھ ڈالرخرچ آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افسران نے سنیچر کے روزنیویارک کے نواح میں اس شادی کی تقریب کے لیے دیہی علاقے کی سڑکیں بند کردیں اورسیکڑوں مہمانوں کو تقریب گاہ فارم تک ایس یووی گاڑیوں میں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔دلھن جینیفر کا ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر مالیت کاگھوڑوں کا یہ فارم ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔

جینیفر اور نایل نصر کی ملاقات کہاں ہوئی؟

بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس اور مصر کی نایل نصر دونوں ہی گھڑسوار ہیں، دونوں کھیلوں کی وجہ سے ہی ملے تھے۔

دونوں نے پہلی بار 2017 میں اپنے تعلقات کو پبلک کیا تھا، دونوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔

 مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس اور ان کی سابقہ ​​بیوی میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر کیتھرین گیٹس نے مصر کے نائل نصر سے شادی کرلی ہے۔ (فوٹو ٹویٹر)

جینیفر نے 2018 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائیولوجی میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایک سال کا وقفہ لیا، 26 اپریل 1996 کو پیدا ہونے والی جینیفر ماؤنٹ سینائی میں آئکن اسکول آف میڈیسن سے اپنے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -