تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بل گیٹس نے پاکستانی نوجوان کو گم نام ہیرو قرار دے دیا

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں‌ شامل مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے پاکستانی نوجوان کو گُم نام ہیرو قرار دے دیا۔

سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر بل گیٹس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے انسان دوست ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس نے بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان سکندر بزنجو کو بھی ہیرو قرار دیا اور بتایا کہ سکندر بزنجو نے کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خوراک تقسیم کیں۔

سکندر بزنجو نے ڈاکٹرز اور طبی عملے میں حفاظتی لباس (پی پی) ای بھی تقسیم کیے۔

بل گیٹس نے کرونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کرنے والوں میں سے 7 کا انتخاب کیا جس میں امریکا کے معروف کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔

اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بل گیٹس نے بتایا کہ ’بلوچستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان سکندر بزنجو نے کرونا کے خلاف جنگ لڑی اور اُس نے 10 ہزار سے زائد لوگوں میں راشن تقسیم کیا جبکہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو فیس ماسک، فیس شیلڈ، سینیٹائزر سمیت دیگر آلات فراہم کیے‘۔

عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بزنجو کا کہنا تھا کہ ’یہ میری یا میری ٹیم کی کامیابی نہیں، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ عالمی سطح پر بلوچستان کا نام روشن ہوا، اس بات پر مجھے فخر بھی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دنیا کا ہر شخص بل گیٹس کو جانتا ہے، میرے گاؤں اور دیگر اضلاع کے لوگ بھی اس بات پر بہت خوش ہوئے کہ بل گیٹس نے ہماری خدمات کا اعتراف کیا‘۔

بزنجو نے بتایا کہ وہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع نال سے تعلق رکھتے اور کراچی میں مقیم ہیں، انہوں نے ڈاکٹر خالد اسماعیل، ڈاکٹر یاسر بلوچ کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں غریب لوگوں کی مدد کی اور طبی عملے کو ہر ممکن حفاظتی اشیاء فراہم کیں۔

Comments

- Advertisement -