اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیوخاتمےسےمتعلق پاکستان سےبھرپور تعاون جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی دبئی میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اورپاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بل گیٹس کے انسداد پولیو سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی شعبہ صحت میں اصلاحات قابل ستائش ہیں، پاکستانی قیادت انسدادپولیوکیلئےبھرپورکوشش کررہی ہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو خاتمےسے متعلق پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم
مائیکرو سافٹ کے بانی نے پاکستان کو ماں اور بچے کی صحت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں جدت کیلئےپاکستان کےساتھ تعاون کےخواہاں ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت سائر ہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربل گیٹس فاؤنڈیشن نے فوکل پرسنزمقررکردئیے، فوکل پرسنز کا تقرر باہم اشتراک کو عملی شکل دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
سائر ہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ پاکستان کے فوکل پرسن ہونگے، ملک سے پولیو خاتمے کو ترجیحاتی قومی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔