منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مائیکرو سوفٹ کے بانی کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو سافٹ کے بل کے بانی گیٹس اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں۔،یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ گیٹس ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ گیٹس ایک اینڈرائیڈ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ بار کہا کہ وہ اینڈرائیڈ فون بھی استعمال کرتے ہیں۔ گیٹس نے وضاحت کی کہ فولڈ کے ڈسپلے کا سائز کا مطلب ہے کہ وہ لفظ ‘پورٹیبل پی سی’ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مختلف فونز کو آزما چکے ہیں مگر گلیکسی زی فولڈ 3 کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ اب انہیں زیادہ ڈیوائسز اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ فون اور ایک پورٹ ایبل پی سی ہی اب ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا صدر مملکت عارف علوی کے نام خط

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کا سرفیس ڈو ٹو بھی ایک طرح کا فولڈ ایبل فون ہے مگر پھر بھی بل گیٹس سام سنگ کے تیار کردہ فون کو ترجیح دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بل گیٹس برسوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے اور اب بھی بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق 116 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں