جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

متحدہ اپوزیشن کا پاناما لیکس پر پارلیمنٹ میں بل لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما تحقیقات کیلئے متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت کی آگے بڑھنے کی نیت نہیں۔

اسلام آباد میں پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی او آرز سمیت اہم امور پر مشترکہ تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں بل لایا جائیگا۔

اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بل کو کرپشن بل کا نام دیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ٹی او آرزکے معاملے پر حکومت کی آگے بڑھنے کی نیت نہیں، ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں بل مسترد ہوا تو کرپشن بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا اپوزیشن کے پاس عوام کے پاس جانے کے علاوہ راستہ نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔

اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے امن مظاہرین کی تشدد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی پرحکومت کی خاموشی پراظہارافسوس کیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان فریق ہونے کے باوجود خاموش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں