دوران حراست سرکاری اہلکاروں کے تشدد سے تحفظ اور ہلاکت پر سزا کا بل منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحویل کے دوران سرکاری اہلکاروں کے تشدد سے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
بل وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے ایوان میں پیش کیا۔ تشدد و تحویلی ہلاکت ( انسداد و سزا) بل 2022 منظور کر لیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی سیدحسین طارق نے بل میں ترمیم پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ ترمیم کوباقائدہ طور پر بل کا حصہ بنا دیا گیا۔
نشہ آور اشیا کی روک تھام کا ترمیمی بل2022 بھی قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے۔