بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

بعض سرکاری ملازمین کو سروس سے فارغ کرنے کا بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کےپی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ملازمین 2025 بل منظور کر لیا گیا جس کے تحت نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائےگا۔

بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے اور تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔

وزیرقانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں، نگراں حکومت صرف روزمرہ کے معاملات ہی چلاسکتی تھی۔

ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا اور تمام ادارے بھرتیوں سے متعلق رپورٹ 30 دن میں مرتب کریں گے۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں