جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بلین ٹری مہم 85 فیصد کامیاب رہی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  ایک ارب درخت لگانے کی مہم 85 فیصد کامیاب رہی جس کا عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا، اسمبلی میں بیٹھے کچھ لوگوں نے ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر جنگلات پر قبضہ کیا مگر صوبائی حکومت نے 700 کنال زمین واگزار کروائی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ  میں بیٹھے لوگ  ملک کے لیے نہیں سوچتےبلکہ آئندہ الیکشن میں جیتنے کے لیے سوچتے ہیں، ملکی تباہی کی بڑی وجہ ایسی سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو اللہ نے خاص ملک دیا مگر ہم نے پاکستان کے ماحول کو بچانے کے لیے بھی نہیں سوچا بلکہ جنگلوں کو تباہ کیا اور اُس اراضی پر قبضے کر کے تعمیرات کیں، اسی وجہ سے ملک کے بڑے جنگل ختم ہوگئے اور راجن پور و چیچہ وطنی جیسے علاقوں میں موجود بڑے جنگلات آج نظر نہیں آتے۔

- Advertisement -

پڑھیں: بلین ٹری سونامی پاکستان میں سب سے بڑی ماحول دوست سرمایہ کاری

عمران خان نے کہا کہ ٹمبر مافیا نے اسمبلی میں بیٹھے طاقت ور لوگوں کے ساتھ کاروبار کیا اور صرف خیبر پختونخواہ میں 2 بلین ڈالر کی غیر قانونی لکڑی کاٹی گئی، ہم نے جنگلات کو بچانے کے لیے تحفظ کا آغاز کیا تو سب نے ہمارا مذاق بنایا، وزیراعلیٰ نے ٹمبر مافیا کے قبضے سے 700 کنال زمین واگزار کروائی اس دوران ٹمبر مافیا کی مزاحمت سے اداروں کے لوگ شہید بھی ہوئے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2013 میں حکومت ملنے کے بعد سب سے تباہ حال صوبہ خیبرپختونخواہ تھا مگر ہماری مقامی قیادت اور اراکین نے صوبے کے لیے اچھے اقدامات کیے جس کا اعتراف عالمی ادارے خود کررہے ہیں، ماحولیات پر نظر رکھنے والا عالمی ادارہ بھی بلین ٹری کو 85 فیصد کامیاب مہم قرار دے رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں