منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

ارب پتی باپ نے بیٹی کی شادی یادگار بنانے کے لیے کیا انوکھا اقدام کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دلیپ پوپلے نامی بھارتی ارب پتی تاجر نے اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنادیا، شادی کی تقریب ایسی جگہ رکھی جو کسی کے وہم و گمان بھی نہ تھی۔

زیورات اور ہیروں کے تاجر دلیپ پوپلے کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں۔ انھوں نے اپنی بیٹی ودھی کی شادی کے لیے فضاؤں کا انتخاب کیا۔ دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی تاجر نے خصوصی طور پر بوئنگ 747 طیارہ شادی کی تقریب کے لیے بُک کیا تھا۔

ودھی پوپلے نے اپنے دوست ہردیش سینانی کو ہمسفر چنا ہے، دنوں کی شادی غیر روایتی انداز میں گزشتہ جمعہ کو فضاؤں میں انجام پائی۔ شادی کیلئے دلہا دلہن سمیت تقریباً 350 مہمان طیارے میں سوار ہوئے اور دبئی سے عمان تک تین گھنٹے کا سفر کیا۔

- Advertisement -

طیارے کو کسی شادی ہال کی طرح ہی سجایا گیا تھا جس میں دوران سفر دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد و پیمان کیا۔

اس دلچسپ تقریب میں قریبی عزیز، دوست احباب کے علاوہ میڈیا بھی شامل تھا، ارب پتی تاجر نے ان کی تواضع سیون اسٹار کھانوں سے کی، ڈشز میں جلفریزی، مشروم پلاؤ، روٹی، مکھن، سبزی، پالک پنیر اور دال مسالہ شامل تھے۔

پوپلے خاندان کی روایت ہے کہ وہ ’فضاؤں میں شادی‘ کرتے ہیں۔ 29 سال پہلے 1994 میں پہلی بار دلیپ پوپلے نے بھی اپنی محبوبہ سنیتا سے دوران پرواز شادی کی تھی۔

اس وقت یہ شادی ‘ویڈنگ ان دی ایئر’ کے طور پر کافی مشہور ہوئی تھی، دلیپ اور سنیتا کی شادی کی تقریب کے لیے ایئربس A310 نے ممبئی سے احمد آباد کا سفر کیا تھا۔

پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے جس کے بھارت اور بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔ یہ خاندان کافی عرصے سے دبئی میں ہی رہائش پذیر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں