پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

کروڑوں نہیں اربوں ڈالرز کی کمائی، سات ماہ میں ایک کروڑکے قریب سیاح ترکیہ آئے

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اپنی سیاحت کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس شعبے سے یہ ملک کروڑوں نہیں اربوں ڈالرز کما رہا ہے، اس سال سات ماہ میں ایک کروڑ کے قریب سیاحوں نے ترکیہ آکر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ترک شماریات اتھارٹی نے جو اشاریے جاری کیے ہیں اس کے مطابق 2023 کی دوسری سہ ماہی میں محصولات میں 23.1 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو کہ تقریباً 13 بلین ڈالرز کے آس پاس بنتے ہیں، یہ اعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔

شعبہ سیاحت کی عمدہ کارکردگی کے باعث ترکیہ انطالیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2023 سے جولائی 2023 تک ریکارڈ تعداد میں سیاح آئے جن کی تعداد 8,011,828 تھی۔

- Advertisement -

شعبہ سیاحت کے حکام نے بتایا کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کا گزشتہ سال سے مقابلہ کیا جائے توسیاحوں کی تعداد میں 17.2 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور یہ تعداد 13,995,495 تک جا پہچنی۔

ماہ جون کے دوران روس، جرمنی اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹورسٹ کثیر تعداد میں ترکیہ پہنچے، ترکیہ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 163,496 کویتی سیاحوں نے ملکی سرزمین پر قدم رکھا جب کہ سعودی سیاحوں کی تعداد 286,000 رہی۔

2023 کے پہلے چھ ماہ میں 469,947 عراقی سیاح بھی ترکیہ آئے جو کہ عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں