جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چین سے ملنے والا اربوں‌ ڈالرز کا ٹیکس کسانوں میں تقسیم ہوگا، ڈونلڈ‌ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو 300 ارب ڈالرز کے قرضے جاری ہونا شروع ہوگئے، یکم مئی سے قبل بیشتر ریاستیں دوبارہ کھل جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں مچارکھی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ہلاکتیں ہورہی ہیں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکی صدر نے کرونا وائرس ٹاسک فورس کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کار آمد ثابت ہورہی ہے، کاروبار کھولنے اور نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے کل اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران جنرل موٹرز کی وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی ویڈیو دکھاتے ہوئے بتایا کہ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ جنرل موٹرز رواں ماہ چھ وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 500 ملین این 95 ماسک جلد آرہے ہیں جبکہ ہزاروں وینٹی لیٹرز سے دوسرے ممالک کی مدد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو 300 ارب ڈالرز کے قرضے جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، کئی ریاستیں یکم مئی سے قبل ہی کھول دی جائیں گی، اس متعلق ریاستوں کے گورنرز کے ساتھ کل گفتگو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے وصول کیا جانے والا ٹیکس اربوں ڈالرز کا ٹیکس کسانوں میں تقسیم کریں گے جس کی ادائیگی کےلیے وزیر زراعت کو ہدایات کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں