تازہ ترین

مستونگ دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...
Array

اربوں کے واجبات: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا قومی ایئرلائن سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اربوں کے واجبات حاصل کرنے کیلئے قومی ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرایع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذمے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سو ستائیس ارب روپے واجب الادا ہیں۔ تاہم وفاقی حکومت نے سی اے اے کو ہدایت ہے کہ وہ پی آئی اے کے خلاف سخت اقدامات روکنے کا حکم دے، اب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے واجبات کی ادائیگی پلان کے تحت یقینی بنائے، پی آئی اے کے پیش کردہ ادائیگی پلان کے تناظر میں قومی ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مراسلہ کے مطابق کورونا وبا کے باعث پی آئی اے کو درپیش مسائل کے باعث ادائیگی پلان کو منظور کیا۔ مراسلہ سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر کو تحریر کیا۔

یکم اکتوبر سے پی آئی اے مسافروں سے متعلقہ چارجز سی اے اے کا خود وصول کرنے کا فیصلہ بھی ملتوی ہوگیا۔ خیال رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سی اے اے نے پی آئی اے کو مسافروں سے متعلقہ چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

سی اے اے ہیڈ کوارٹرز نے تمام ایئرپورٹ منیجرز کو پی آئی اے مسافروں سے چارجز وصول کرنے سے بھی روک دیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں