لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مزاحمت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے کارکنوں کے ساتھ ہوں گے۔
بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنظٰیمی اور حکومتی امور میں کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام عوامی ایشو ز پر حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔
اسلام آباد میں نرسوں پر پولیس تشدد اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت اور ادارے بچائے مگر عوام کو بھی جینے کا حق دے۔ عوامی حقوق کے تحفظ میں ہم نکلے تو پھر انارکی کا شکوہ حکومت ہم سے نہ کرے۔