جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو زرداری امریکا اڑان بھرنے کو تیار، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکا روانگی کی تیاری شروع کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی 7 جولائی تک امریکا آمد متوقع ہے، اس حوالے سے پی پی رہنماؤں اور کارکنان نے تیاری شروع کردی ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ امریکا روانہ ہوں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے ملاقاتوں کے شیڈول اور اہمیت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری کو آج دوپہر طبیعت ناساز ہونے کے بعد کراچی کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے، طبیعت ناسازی کو دیکھتے ہوئے آصفہ بھٹو اور بلاول بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں