پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟
انہوں نے لکھا کہ ’میرے ملتان، کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التوا سے مایوس ہوئے ہیں وہ اپنے حلقے میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔‘
بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے فرار کا راستہ مہیا جاتا۔‘
How long will IK remain ladla? my Multan & Karachi candidates r frustrated by sudden postponement of byelections. They are eager to start serving their constituents who have been left without representation for too long. no need to allow PTI to run away from elections at 11th hr.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 8, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں شیڈول 13 حلقوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ستمبر، 25ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جا رہے ہیں اور الیکشن کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات بارشوں اور سیلابی صورتحال کےباعث ملتوی کیےگئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 25 ستمبر کو ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی رپورٹ پر 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔