جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

برطانیہ نے پاکستان کا نام ’ہائی رسک‘ ممالک کی لسٹ سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ نے بھی پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کا نام منی لانڈرنگ، دہشت گردی کو معاشی طور پر کنٹرول کرنے والے ممالک سے نکالا گیا ہے۔

فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس نے پاکستانی ہائی کمیشن کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کا ٹویٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’فیٹف ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کےفیٹف کے فیصلے کے نتیجےمیں کیا ہے۔خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے 21 اکتوبر 2022 کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

اس وقت جاری فیٹف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فیٹف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں