لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہمارا ہتھیارہے،حکومت کےخلاف استعمال کرینگے، کامیاب ہوا تو زبردست ناکام ہونےپر گھر نہیں بیٹھوں گا اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد تحریک کی کامیابی سے متعلق ‘ففٹی ففٹی’ بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام کونظر آرہاہےکہ میں جتنی کوشش کرسکتاہوں کررہا ہوں، عدم اعتمادہمارا ہتھیار ہے،حکومت کےخلاف استعمال کرینگے، کامیاب ہوا تو زبردست ناکام ہونےپر گھر نہیں بیٹھوں گا اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عدم اعتماد پیش کرتے ہوئےسب کون ظرآئےگا کہ کون نیوٹرل ہے؟ اور کون نہیں، ہم حکومت کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور اسمبلیاں توڑ دیں، بلاول نے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید دباؤ میں ہے، حکومت کو پہلے بھی قومی اسمبلی میں شکست دی تھی اور اب بھی دیں گے، اس لیے تحریک عدم اعتماد کے آنے سے قبل ہی عمران خان مستعفی ہوجائیں اگر وہ استعفی نہیں دیتے تو اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے، وزیراعظم کا بندوبست کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کا کام حکمرانی کرنا اور میرا کام اپوزیشن ہے، کسی اور جماعت پر سلیکٹڈ کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی پر نہیں، ساری جماعتیں صاف و شفاف الیکشن کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔