ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دوران پرواز پائلٹ کو دل کا دورہ، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: درجنوں مسافر کو لے کر اڑان بھرنے والے بنگلادیشی طیارے کے پائلٹ کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث بنگلادیش کے جہاز کو بھارتی شہر ناگ پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تمام مسافر محفوظ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارہ عمانی دارالحکومت مسقط سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ جارہا تھا کہ اس دوران رائے پور کے مقام پر پائلٹ کو ‘ہارٹ اٹیک’ ہوا۔

- Advertisement -

بعد ازاں بھارتی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا جس نے ناگ پور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔

خیال رہے کہ دوران پروازں پائلٹ یا عملے کو طبی اور پیچیدہ مسائل کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، کئی مرتبہ تو مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیاروں کی ہنگامی لیڈنگ کی جاچکی ہے۔

حالیہ دنوں بنگلادیشی حکومت نے سفری پابندیاں ختم کیں، بھارت کے لیے بھی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔ ڈھاکہ سے بھارتی شہری کلکتا اور دہلی کے لیے پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں