اسلام آباد : بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیئے گئے، وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ سی زیڈکی شمولیت سےویب تھری،ڈیجیٹل فنانس ، بلاک چین پرمبنی ترقی کا سبب بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹوکونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیا گیا ، چانگ پینگ ژاؤ کا بانی بائنانس اور ویب تھری کے سب سے با اثر رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے اور دنیا کوواضح پیغام دے رہے ہیں پاکستان جدت کے لیے تیار ہے اور پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے وژن کو تیز کررہے ہیں، سی زیڈکی شمولیت سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس ، بلاک چین پر مبنی ترقی کا سبب بنے گی۔
مشیرکرپٹومعیشت ثاقب بلال کا کہنا تھا کہ پاکستان مالیاتی دنیاکےمستقبل کیلئے اپنے دروازے کھول رہا ہے، سی زیڈ سے بہتر رہنمائی کون ہو سکتا ہے، چانگ پینگ ژاؤ نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ سی زیڈضوابط، انفرا اسٹرکچر، تعلیم سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے، چانگ پینگ ژاؤ حکومت ونجی شعبے سے ملکرعالمی معیار کے کرپٹو نظام کی تشکیل میں کردار ادا کریں گے۔
بائنانس کے بانی نے کہا کہ پاکستان 240 ملین سے زائد افراد کا ملک ہے، پاکستان میں 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے اور پاکستانیوں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں، وزارت خزانہ کے تحت قائم پاکستان کرپٹوکونسل ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کررہی ہے۔