تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

قومی مقابلہ کتب سیرت و مقالہ نویسی کا اعلان

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام قومی مقابلہ کتب سیرت و مقالہ نویسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے سیرت نگاروں کو منفرد موضوعات پر قلم آزمائی کی دعوت دی گئی ہے۔

قومی مقابلہ کیلئے موضوع ملکی معاشی استحکام کیلئے حکمت عملی، سیرت النبیﷺکی روشنی میں طے کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق موضوع پر منتخب مقالہ جات کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا، سیرت نگاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

5سال میں تمام زبانوں میں شائع شدہ سیرت کتب کے مصنفین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بچوں کیلئے لکھی گئی سیرت کتب، نعتیہ کتب کے مصنفین، شعراء بھی نامزدگی کیلئے اپنی دستاویز روانہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی موضوعات پر خواتین سیرت نگاروں کیلئے الگ گیٹیگری رکھی گئی ہے، سیرت اور نعت پر شائع شدہ رسائل اور مجلات کیلئے ایک کیٹیگری مختص ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق قومی مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ10اپریل مقرر کی گئی ہے۔

Comments