تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بچھڑی بہنیں‌ کئی سال بعد کیسے ملیں؟ حیران کن واقعہ

بعض اوقات آپ کے ساتھ ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جن سے آپ کا رشتہ ہوتا ہے لیکن آپ کو اس کا علم نہیں ہوتا کہ ان سے آپ کا کیا رشتہ ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں پیش آیا جب کئی سال سے ایک ساتھ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی دو لڑکیوں کو تقریباً 9 سال بعد معلوم ہوا کہ وہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔

کسینڈرا میڈیسن اور جولیا ٹینیٹی پہلی مرتبہ 2013 میں امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں ایک ریسٹورنٹ میں ملیں اور پھر بہت جلد آپس میں اچھی دوست بن گئیں۔

دونوں لڑکیوں کے جسم پر ٹیٹوز بنے ہوئے تھے جس سے دونوں کو لگا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی خاص رشتہ ہے۔

لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹیٹوز کی وجہ سے یہ سمجھتی تھیں کہ ان کا آُپس میں کوئی رشتہ ہے لیکن جولیا کو اپنانے کے لیے دیے گئے قانونی دستاویزات سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ دونوں لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو کسی کو بھی اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا کہ دونوں آپس میں سگی بہنیں لیکن جب دونوں کے ڈی این اے کروائے گئے تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ واقعی دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد لڑکیوں کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ ایک بیٹی کو چھوٹی سی عمر میں پرورش کے لیے کسی کو دے دیا گیا تھا اور لڑکیوں کو یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے دیگر سات بہن بھائی بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -