اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

’65 سال سے زائد عمر پاکستانی زائرین کو بائیو میٹرک استثنیٰ دیا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حج وعمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کررہی ہے ، 65سال سےزائدعمر پاکستانی زائرین کو بائیومیٹرک استثنیٰ دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرمذہبی امور اور سعودی وزیر حج و عمرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، انیق احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے کےنتائج جلد سامنے آئیں گے، پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

نگراں وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کی تعدادمیں پاکستان دنیا میں نمبر ون ہے، روڈٹومکہ پاکستان کےزائرین کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت حج وعمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کررہی ہے ، 65سال سےزائدعمر پاکستانی زائرین کو بائیومیٹرک استثنیٰ دیاجائے۔

انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں روڈٹومکہ کےتحت سہولتیں تمام ایئرپورٹس پر دستیاب ہوں، منیٰ اورعرفات میں پاکستانی زائرین کو مزید سہولتیں دی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں