تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فنگر پرنٹ‌ غیر محفوظ، پاکستان سمیت دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسکینڈل بے نقاب

کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے دو ماہ کی مسلسل کوشش کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل اسکینڈل کو بے نقاب کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس گروہ کی موجودگی کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ  پاکستانیوں کےانگوٹھوں کےنشانات کا ڈیٹاغیرمحفوظ ہے کیونکہ یہ گروہ انگوٹھوں کے نشان (فنگر پرنٹ) چرا کر ربڑ کے تھمب امپریشن بنا کر اپنے مقاصد پورے کرتا تھا۔

گروہ کے مقاصد کیا تھے؟

ربڑ پر انگلیوں کے نشانات بنا کر فون ہیک کرنے ، اےٹی ایم سےپیسہ نکلوانا،سمز لیناسب  کچھ آسان ہے، علاوہ ازیں ٹیلی کام سیکٹر، بینکنگ  سیکٹر، احساس پروگرام جعلسازوں  کے نشانے پر ہے جبکہ شہریوں کے نام پر جعلی موبائل سم کے ذریعے جرائم اور دہشت گردی کا خدشہ بھی ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ کئی وارداتوں میں جعلی سمزکےشواہد بھی سامنے آئے ہیں۔اس اسکینڈل کے بے نقاب ہونے کے بعد بائیومیٹرک سسٹم اور سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں (سہولت کاروں) کی موجودگی کے حوالے سے سوالات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

سرعام کی کاوش

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد جعلی فنگرپرنٹ بنانے والے گروہ کی نشاندہی کی جس کے بعد متعلقہ اداروں نے گلشن معمار میں کارروائی کی اور ارکان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ گروہ کےارکان کا تعلق راجن پور سے ہے، گروہ کے ارکان تھمپ امپریشن سے ربڑ کے انگوٹھے بنالیتے تھے جس کے ذریعے انہوں نے صارفین کے بینک اکاؤنٹس سے اے ٹی ایم سے پیسے بھی نکالے۔

گروہ نے بڑےاکاؤنٹ ہولڈر ز کو نشانے پر رکھا ہوا تھا جبکہ انہوں نے احساس پروگرام اور ٹیلی کام سیکٹرکو بھی نشانہ بنایا، احساس  پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین  کےتھمپ امپریشن بنائےگئے۔

ملزمان گرفتار

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان سے احساس پروگرام کے رجسٹرڈ برآمد ہوئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ربڑ کے انگھوٹھوں کی مدد سے جعلی سمز نکالیں اور فون ہیک کرنے سمیت واٹس ایپ بھی بنائے۔

سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے بتایا کہ یہ پاکستان سمیت دنیا کا سب سے بڑا دیجیٹل اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے کیونکہ فنگر پرنٹس کو دنیا میں اب تک محفوظ سمجھا جارہا تھا۔

Comments

- Advertisement -