منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

امریکا میں برڈفلو تیزی سے پھیلنے لگا، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برڈفلو کے بڑھتے کیسز پر گورنر نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایچ 5 این 1 کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں کئی ڈیری فارمزمیں میں وائرنگ کی ٹیسٹنگ کے دوران مثبت نتائج آئے ہیں۔

ڈیری فارمز میں وائرس کے مثبت نتائج آنے کے بعد گورنر کیلیفورنیا نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے تاکہ ہنگامی اقدامات کر کے وائرس پر قابو پایا جا سکے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2022 میں ڈیری فارمزمیں برڈفلو وائرس کا پتہ چلا تھا جو کہ ملک کی 16 ریاستوں میں سیکڑوں مویشیوں کےفارمز میں پھیل چکا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق برڈ فلو وائرس کے جاری پھیلاؤ سے کسانوں اور دودھ کی سپلائی کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی خطرے پیدا ہو رہے ہیں۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس سال اپریل سے اب تک تقریباً 60 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر متاثرہ افراد پولٹری اور ڈیری فارمز کے کارکن ہیں۔

اس سے قبل یو ایس ڈی اے نے اکتوبر میں قومی دودھ کی جانچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پروگرام پر عمل درآمد کی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔

سیکریٹری زراعت ٹام ولسیک نے بتایا کہ دودھ کی جانب کے منصوبت کے تحت وسیع پیمانے پر دودھ کے ٹینکوں اور ڈیری پروسیسرز سے ماہانہ یا ہفتہ وار نمونے جمع کیے جائیں گے، پہلے کیلیفورنیا، کولوراڈو، مشی گن، مسیسیپی، پنسلوانیا اور اوریگون میں اسکی شروعات ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں