تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تائیوان میں برڈ فلو وائرس کا پھیلاؤ، ہزاروں مرغیاں تلف

تائپے: تائیوان میں ایک بار پھر برڈ فلو وبا پھوٹ پڑنے سے حکام میں کھبلی مچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان میں ایک بار پھر برڈ فلو وبا پھوٹ پڑی، سب سے زیادہ متاثرہ شہر پنگ ٹنگ ہے جہاں وبا کی وجہ سے کم وبیش نو ہزار مرغیاں تلف کردی گئیں ہیں۔

پنگ ٹنگ بلدیہ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے علاقے کے ایک پولٹری فارم میں مرغیوں کی غیر معمولی اموات کی اطلاع ملی تھی، جس پر مقامی صحت کے حکام فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچے اور تصدیق کے بعد 8 ہزار 599 بیمار مرغیوں کو تلف کیا گیا۔

بڑی تعداد میں مرغیوں کی موت کے بعد حکام نے متاثرہ علاقے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا اور جمع کئے گئے نمونے حیوانات کی صحت کے تحقیقی ادارے کو ارسال کئے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق یان پُو میں ایک پولٹری فارم میں ایچ فائیو این ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے۔

پنگ ٹنگ بلدیہ کا کہنا تھا کہ علاقے کے شمالی حصے میں واقع پولٹری فارموں کو زیادہ خطرے کا سامنا ہے اور حکومت برڈ فلو وباء کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے گی۔

واضح رہے کہ سال دو ہزار سترہ میں بھی تائیوان میں برڈ فلو کی وبا پھیلی تھی جس کے نتیجے میں لاکھوں مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -