منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کپتان کی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے کیا بات ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیر ملکی طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے پر کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو کی ریڈیو کمیونیکیشن سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے پر کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو کی ریڈیو کمیونیکیشن سامنے آگئی۔

ریڈیو کمیونیکیشن کے مطابق صبح 10 بجکر 8 منٹ پر جہاز کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

کپتان نے اے ٹی سی کنٹرول کو آگاہ کیا کہ جہاز کے دائیں انجن سے رن وے پر ہی پرندہ ٹکرا گیا ہے، انجن کام نہیں کر رہا، مجھے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے چھوٹا روٹ دیں۔

اے ٹی سی کنٹرولر نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کلیئر کیا، جس کے بعد کپتان نے بائیں انجن سے جہاز کو مہارت سے لینڈ کرایا، پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے دائیں انجن نے کام چھوڑ دیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں